• news

میچ فکسنگ: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان اشرفل کو معطل کر دیا

ڈھاکہ (آئی اےن پی+ ثناءنیوز) بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل نے بتایا ہے کرکٹ میں میچ فکسنگ کے حوالے سے چلنے والی تحقیقات کے تحت قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز محمداشرفل کے کرکٹ کھیلنے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی ہے۔ اشرفل نے فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے لہٰذا ان کو کسی بھی کرکٹ کھیلنے سے روک دیا گیا ہے جب تک بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر، نزمل کی تفتیشی رپورٹ سامنے نہیں آ جاتی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا انٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی یونٹ ( اے سی ایس یو)، بنگلہ دیش میں آئی پی ایل کے طرز کے ٹی 20 ٹورنامنٹ، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے دوران سامنے آنے والے فکسنگ کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ بنگلہ دیش کے سابق کپتان محمد اشرفل نے میچ فکسنگ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی قوم سے ناانصانی کی جس پر وہ معافی مانگتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن