سپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کرینگے : جگموہن ڈالمیا
کولکتہ (ثناءنیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ کے قائم مقام صدر جگموہن ڈالمیا نے واضح کیا کہ وہ سپاٹ فکسنگ کیس کی مکمل تحقیقات کریں گے اور ان کی کوشیش ہوگی کہ اس معاملے کو سلجھا کر کرکٹ کی ساکھ کو ملک میں ایک بار پھر بحال کیا جائے-انہوں نے اشارہ کیا کہ اس سلسلے میں پہلی چھری چیر لیڈرز اور ٹائم آٹ پر چل سکتی ہے۔