برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، تجارت کو وسعت دینے پر اتفاق
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں اقتصادی تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے ایڈ کی بجائے ٹریڈ کو وتعت دینے پر اتفاق کیا پاکستان اور برطانیہ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔