ریونیو خسارہ، ٹیکس نادہندگان کیلئے ایمنسٹی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر ابتدائی خدوخال جاری کردئیے۔ بجٹ میں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 1.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے وزارت خزانہ نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ساڑھے سات سے دس فیصد اضافے کی تجویز بھی دی ہے۔ تجاویز پر حتمی فیصلہ وزیر خزانہ آئندہ ہفتے کریں گے۔ علاوہ ازیں آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 30 فیصد اضافہ کا فارمولہ تیار کرلیا گیا ہے۔ دریں اثنا رواں مالی سال کے دوران ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ٹیکس ریونیو خسارے سے بچنے کے لئے ایف بی آر کے بڑوں نے سرجوڑ لئے ہیں اور جون کے مہینے کے دوران 300ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کرنے کے لئے 103 ارب روپے کے ایڈوانس ٹیکس وصول کرنے اور ٹیکس ، نادہندگان کے لئے ایمنٹی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے