• news

اے این پی کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس، ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر افراسیاب خٹک کی زیر صدارت ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں امیر حیدر ہوتی، غلام احمد بلور اور میاں افتخار حسین سمیت دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی۔ صوبائی ورکنگ کمیٹی اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے عام انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے اے این پی کے مینڈیٹ کو چرایا گیا۔ مصنوعی مینڈیٹ ایک مخصوص پارٹی کو دلایا گیا۔ اے این پی ضمنی انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لےگی۔

ای پیپر-دی نیشن