• news

خواجہ عمران نذیر وزارت صحت کے مستحق ہیں: چودھری واحد

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گیم وارڈن چودھری واحد احمد نے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ خسرہ جیسی موذی بیماری پر قابو پانے کیلئے خواجہ عمران نذیر ایم پی اے کو وزارت صحت کا قلمدان سونپا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی انسداد ڈینگی مہم میں خواجہ عمران نذیر نے اپنا کردار ادا کر کے ڈینگی کے خاتمہ کیلئے شانہ بشانہ شب و روز محنت کی تھی۔ 

ای پیپر-دی نیشن