مونس الہٰی پنجاب اسمبلی میں عوام کی آواز بنیں گے: ناصر رمضان گجر
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ق لاہور کے نائب صدر ناصر رمضان گجر نے کہا کہ مونس الہٰی پنجاب اسمبلی میں عوام کی آواز بنیں گے۔ عوام کو ریلیف نہ ملا تو بھاری مینڈیٹ کاغذ کی کشتی کی طرح بہہ جائے گا۔ ڈپٹی سپیکر کے عہدہ سے جنوبی پنجاب کی عوام کی محرومیاں دور نہیں ہو سکتیں۔ ن لیگ کو اب جنوبی پنجاب اور بہاولپور کو الگ الگ صوبہ بنانا ہو گا۔