• news

مافیا نے ملک کی معیشت پر قبضہ کر رکھا ہے اور لوٹ کھسوٹ میں مصروف ہے: فرید پراچہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ سراسر غیر قانونی ہے۔ یہ عرصہ سے وصول کیا جارہا ہے۔ یہ دراصل سود کی رقم ہے جو مکمل طور پر غیر شرعی ہے۔ انہوں نے کہا مساجد، مدارس اور عبادت گاہوں سے بھی یہ سود کی رقم وصول کی جارہی ہے۔ آئی پی پیز نے اپنے تھرمل بجلی گھروں کی صلاحیت کا صرف 40 فیصد استعمال کیا ہے لیکن 100 فیصد صلاحیت کی رقم عوام سے وصول کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا وہ فرنس آئل خریدا ہی نہیں گیا جس کے فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مافیا نے ملک کی معیشت پر قبضہ کررکھا ہے اور ان کے سامنے سوائے لوٹ کھسوٹ کے کوئی مقصد زندگی نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن