سردار محمد داﺅد مصطفائی کے قاتلوں کا گرفتار نہ ہونا انتظامیہ کی نااہلی ہے: جمعیت علماءپاکستان لاہور
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءپاکستان لاہور کے صدر حافظ نصیر احمد نورانی نے کہا کہ 6 دن گزرنے کے باوجود جے یو پی اٹک کے رہنما سردار محمد داﺅد مصطفائی کے قاتلوں کاگرفتار نہ ہونا انتظامیہ کی نااہلی ہے، جے یو پی پُرامن جماعت ہے مگر اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ ہم بزدل ہیں۔ قاتلوں کی نشاندہی ہونے کے باوجود گرفتار نہ ہونا بہت بڑا ظلم اور ناانصافی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماءپاکستان ضلع لاہور کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مفتی تصدق حسین، قاری منظور احمد جماعتی، رانا رحمت علی، قاری خلیل مہروی، مولانا شبیر حسین فریدی، مولانا محمد اعظم، مولانا قاری خلیل مہروی، مولانا یوسف صدیقی، مولانا سرفراز قادری اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔