• news

نوازشریف نے سیاسی سفر کا آغاز 1981ءسے کیا 1985ءمیں وزیراعلیٰ پنجاب بنے، 1990ءمیں پہلی بار وزیراعظم منتخب ہوئے، ساڑھے 13سال بعد پھر منصب سنبھال لیا

اسلام آباد (اے پی اے)گیا وقت ایک بار پھر لوٹ آیا نومنتخب وزیراعظم نواز شریف تقریباََ ساڑھے13سال بعد پھر وزیراعظم بن گئے۔ نواز شریف سابق صدر و جنرل(ر)پرویز مشرف کی جانب سے 12اکتوبر1999ءکو زبردستی اقتدار پر قابض ہوجانے کے تقریباََ ساڑھے13سال بعد قومی اسمبلی پہنچے۔ انہوں نے اپنے 32سالہ سیاسی سفر میں انہوں نے کئی نشیب و فراز دیکھے۔ 12اکتوبر 1999ءکے مارشل لاءکی وجہ سے کال کوٹھڑی کی صعوبتیں بھی برداشت کیں ساڑھے آٹھ سال جلا وطن رہے۔ 2004 میں اپنے والد میاں محمد شریف کے انتقال پر بھی وطن آنے کی اجازت نہیں ملی۔25 نومبر 2007 کو لاہور کی سرزمین پر قدم رکھا۔ اس سے پہلے دو مرتبہ طیارے کا ر±خ واپس موڑ دیا گیا۔میاں نوازشریف نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز 1981ءمیں کیا اور پنجاب کے وزیر خزانہ بنائے گئے۔ 1985ءمیں پنجاب کی وزارت اعلی کے منصب پر پہنچے۔ 1990ءمیں پہلی مرتبہ ملک کے وزیراعظم بنے ۔ 1993ءمیں اس وقت کے صدر غلام اسحاق خان نے اسمبلیاں توڑدیں۔ سپریم کورٹ سے حکومت کی بحالی کے باوجود اِسی سال نواز شریف اور صدر اسحاق کو مقتدر حلقوں کی مداخلت کے باعث استعفیٰ دینا پڑا۔ 1997ءمیں بھاری مینڈیٹ سے بنائی جانے والی حکومت 1999ءمیں پرویز مشرف کی فوجی بغاوت کی نذر ہوگئی۔ طیارہ ہائی جیکنگ سمیت سنگین مقدمات میں عمر قید کی سزا سنائی گئی، 2000 میں نواز شریف جلاوطن کردئیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن