• news

شب معراج آج مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائیگی، مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام ہوگا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک بھر میں شب معراج (27 رجب المرجب) آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی۔ اس شب اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ سے آسمانوں اور لامکاں تک سیر کرائی، اپنا دیدار کا شرف بخشا جو کسی اور پیغمبر کے حصہ میں نہیں آیا۔ اس رات کو مسلمان اس عظیم الشان واقعہ کی یاد میں مساجد میں خصوصی عبادات، نوافل اور ذکر دورد کی خصوصی محافل کا انعقاد کریں گے۔ جس میں علما کرام واقعہ معراج حضور کی عظمتوں اور بلندیوں کا بیان کریں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن