نوازشریف کے حکم پر پی ایم سیکرٹریٹ کا نام وزیراعظم آفس رکھ دیا گیا، ناصر کھوسہ سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر مقرر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے حکم پر وزیراعظم سیکرٹریٹ کا نام تبدیل کر کے ”وزیراعظم آفس“ رکھ دیا گیا ہے گذشتہ روز اس سلسلے میں پہلا نوٹیفکیشن ناصر سعید کھوسہ کے دستخط سے جاری کر دیا گیا جنہوں نے سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر کے منصب کا چارج سنبھال لیا۔اس سے قبل یہ منصب ”پرنسپل سیکرٹری“ کہلاتا تھا۔فواد حسن فواد کو وزیراعظم کا ایڈیشنل سیکرٹری مقرر کیا جارہا ہے تاہم فواد حسن فواد ان دنوں کسی کورس پر ہیں۔