• news

فضل الرحمن سمیت مزید 4 ارکان قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (این این آئی) مولانا فضل الرحمن سمیت مزید 4 نومنتخب اراکین اسمبلی نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس تقریباً 12 بجے شروع ہوا تو سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے مزید چار ارکان اسمبلی سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں مولانا فضل الرحمن، فقیر شیر محمد بلالانی، بیلم حسنین اور پیر نور محمد شاہ جیلانی شامل ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن