قومی اسمبلی : لیگی کارکنوں کا پریس گیلری پر قبضہ‘ دروازے توڑ دیئے‘ صحافیوں کا واک آﺅٹ
اسلام آباد (آئی این پی) نئے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور رہنما¶ں کا پریس گیلری پر قبضہ‘ صحافیوں کا شدید احتجاج‘ قومی اسمبلی کی گیلری سے واک آو¿ٹ کر دیا۔ سپیکر ایاز صادق نے پریس گیلری میں موجود غیر متعلقہ افراد کی گرفتاری کا حکم دےدیا۔ قومی اسمبلی میں پاکستان کے 27 ویں وزیراعظم کا انتخاب کیا جانا تھا جس کےلئے ارکان کی آمد کا سلسلہ جاری تھا۔ مہمانوں کی گیلری میں بہت زیادہ ہو جانے کے باعث لیگی کارکنوں نے پریس گیلری میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر صحافیوں نے انہیں اندر داخلے سے منع کیا تو لیگی کارکنان بپھر گئے اور انہوں نے پریس گیلری کے دروازے توڑ دیئے۔ صحافی احتجاجاً قومی اسمبلی کی پریس گیلری سے واک آو¿ٹ کر کے شکایت لے کر سپیکر کے دفتر میں پہنچ گئے۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پریس گیلری میں موجود غیر متعلقہ فراد کی گر فتاری کا حکم دے دیا۔ سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ جب جگہ نہیں تھی تو سکیورٹی والوں نے اتنے پاسز کیوں جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پریس گیلری خالی نہیں ہو گی اجلاس شروع نہیں ہو گا۔