ج لیگ کا فعال کردار، چٹھہ نے ساتھیوں سے مشاورت شروع کر دی
لاہور (خصوصی رپورٹر) حامد ناصر چٹھہ نے سیاست میں( ج) لیگ کے فعال کردار کیلئے ساتھیوں سے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔ الیکشن 2013 سے پہلے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اکاموڈیٹ کرنے میں لیت ولعل پر حامد ناصر چٹھہ کی ہدایت پر اقبال ڈار نے (ج) لیگ بحال کر دی تھی اور اسے الیکشن کمشن میں رجسٹرڈ کروا دیا تھا۔ چٹھہ نے سلیم سیف اللہ، میاں آصف، کشمالہ طارق، میجر عباس، شیخ رضوان، عمران احمد خان کو ایک مرتبہ پر مسلم لیگ (ج) کے پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے اس سلسلہ میں اجلاس جلد ہو گا اور پارٹی کا نیا تنظیمی ڈھانچہ بنے گا۔