جاوید ہاشمی کی طرف سے نوازشریف کو اپنا لیڈر قرار دینے پر تحریک انصاف کے حامیوں کی سوشل میڈیا پر تنقید
اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کی طرف سے نوازشریف کو اپنا لیڈر قرار دینے پر تحریک انصاف کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر جاوید ہاشمی کے خلاف تنقید شروع کر دی۔ قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہونے پر جاوید ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ نوازشریف پہلے بھی ان کے لیڈر تھے اور اب بھی ان کے لیڈر ہیں جس پر ایوان میں موجود ارکان، مہمانوں کی گیلریوں اور پریس گیلری میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔