برطانوی وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان آئینگے: لارڈ نذیر
اسلام آباد (آئی این پی) برطانوی دارالامرا کے رکن لارڈ نذیر احمد نے بتایا ہے کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ نئی پاکستانی حکومت سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے بات چیت کریں گے اور وہ ایوان صدر میں نواز شریف کی بطور وزیراعظم حلف برداری کے موقع پر صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔