• news

میاں نواز شریف کھیلوں کو بچانے کیلئے کردار ادا کریں : سپورٹس تنظیموں کا مطالبہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان والی بال فیڈریشن، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن اور بیس بال فیڈریشن آف پاکستان نے مشترکہ اعلامیے میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ہاتھوں کھیلوں کو تباہی سے بچایا جائے۔ چودھری یعقوب، خاور پرویز شاہ اور افتخار احمد تبسم کا کہنا تھا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی مداخلت کی وجہ سے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے پاکستان پر پابندی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے نومنتخب وزیراعظم میاں نواز شریف سے اپیل کی کہ کھیلوں کو بچانے کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔ 

ای پیپر-دی نیشن