سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بھارتی وزیرخارجہ، ایرانی صدر کی نوازشریف کو مبارکباد، کرزئی کا فون
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بھارتی وزیرخارجہ، ایرانی صدر کی نوازشریف کو مبارکباد، کرزئی کا فون
اسلام آباد + بیجنگ (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف کو عالمی رہنماو¿ں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ افغان صدر حامد کرزئی نے نوازشریف کو فون کیا اور انہیں وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے کی مبارکباد دی۔ حامدکرزئی نے توقع ظاہر کی کہ دونوں برادر ملک دو طرفہ تعلقات میں بہتری لانے کے لئے کام کریں گے جس سے خطے میں امن واستحکام میں اضافہ ہوگا۔ صدر کرزئی نے میاں محمد نوازشریف کو افغانستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی جو وزیراعظم نے قبول کر لی۔ بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے بھی نوازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ سارک کے ایوان صنعت و تجارت کے صدر وکرم جیت سنگھ نے بھی نوازشریف کو مبارک باد دی۔ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے مبارک باد دی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امید ہے نوازشریف کے دور میں پاکستان ایران تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر علی لاریجانی نے بھی نوازشریف کو مبارک باد دی۔ دریں اثناءچین کی وزارت خارجہ نے نواز شریف کے وزیراعظم بننے پر خیرمقدم کرتے ہوئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ قومی استحکام اور ترقی میں پاکستان کی مدد کرینگے۔ ”چین پاکستان اقتصادی راہداری“ اہم منصوبہ ہے۔ راہداری منصوبے پر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔دریں اثناءاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے وزیراعظم نوازشریف کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ان کو کامیاب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا ہے کہ وہ میاں نوازشریف کی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔ دریں اثناءوائٹ ہاﺅس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ نوازشریف حکومت کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان کیٹلن ہائیڈن نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعاون کی طویل تاریخ ہے اور نئی حکومت کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔
مبارکبادیں