نوازشریف کو اختر مینگل، اسفند یار ولی کے فون، وزیراعظم بننے پر مبارکبادیں
نوازشریف کو اختر مینگل، اسفند یار ولی کے فون، وزیراعظم بننے پر مبارکبادیں
لاہور (خصوصی رپورٹر+ وقت نیوز) وزیراعظم محمد نواز شریف کو سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل نے ٹیلی فون کر کے وزیراعظم پاکستان بننے پر مبارکباد دی۔ سیاسی حلقوں نے سردار اختر مینگل کی جانب سے وزیراعظم کو مبارکباد کو خوش آئند قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ نواز شریف اختر مینگل اور ان کی جماعت کو قومی دھارے میں شامل رکھنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ آئی این پی کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو فون کیا اور جمہوریت، پارلیمنٹ کی مضبوطی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اسفند یار ولی نے میاں نواز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی۔ ان کا کہنا تھا آئین اور قانون کے مطابق جمہوری انداز میں انتقال اقتدار جمہوریت کی فتح ہے اور اس سے ملک مضبوط ہو گا۔
اختر مینگل / فون