• news

جاوید اسلم چیف سیکرٹری پنجاب، نوٹیفکیشن جاری

جاوید اسلم چیف سیکرٹری پنجاب، نوٹیفکیشن جاری

لاہور+ اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ سپیشل رپورٹر+ نامہ نگار) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پولیس گروپ کے بائیسویں گریڈ کے افسر آفتاب سلطان کو ڈی جی آئی بی مقرر کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے جاوید اسلم کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ پنجاب حکومت نے بھی ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ محی الدین وانی جائنٹ سیکرٹری کامرس کی گریڈ 20 کے افسر محمد صالح احمد فاروقی، گریڈ 18 کے آفیسر مجاہد شیر دل کی خدمات بھی وزیراعظم آفس کے سپرد کر دی گئیں۔ احد خان چیمہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعیناتی کے منتظر تھے۔ ان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئیں۔ توقیر حسین شاہ جائنٹ سیکرٹری اکنامک افیئر ڈویژن کی خدمات بھی پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئیں۔
تبادلے

ای پیپر-دی نیشن