پارلیمانی لیڈروں کی تقاریر کے بعد سرکاری ارکان اسمبلی کو بھی بولنے کا موقع دیا گیا
لاہور (خبر نگار) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، (ق) لیگ، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ (ضیا) کے پارلیمانی لیڈروں کی تقاریر کے بعد سرکاری ارکان اسمبلی کی ”استدعا“ پر انہیں بھی بولنے کا موقع فراہم کیا اور یہ ارکان تقریباً نصف گھنٹے شہباز شریف، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو مبارکباد دینے کے علاوہ اپنے علاقوں کے مسائل بھی بیان کرتے رہے۔ ان ارکان اسمبلی میں شعیب اویس، رائے عثمان خان کھرل، مہر اعجاز احمد خاں، احمد خان بلوچ، الیاس ، میاں محمد رفیق، بلال یٰسین شامل تھے۔