امریکی فوجی کا 16 افغانوں کے قتل کا اعتراف، عمر قید کی سزا کا امکان
امریکی فوجی کا 16 افغانوں کے قتل کا اعتراف، عمر قید کی سزا کا امکان
ٹاکوما(اے پی اے) افغانستان میں 16 شہریوں کوقتل کرنےوالے امریکی فوجی رابرٹ بیلز نے سزائے موت سے بچنے کے لیے فوجی استغاثہ کے ساتھ ایک ڈیل کے تحت اعتراف جرم کر لیا اور کہا جو کیا اس کا قانونی جواز پیش نہیں کر سکتا۔ استغاثہ نے بتایا ہے اب وہ مجرم کے لیے سزائے موت کا مطالبہ نہیں کرےگا۔ تاہم بیلز کو پیرول کے بغیر عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔