کراچی: جناح ہسپتال میں مزید 3 مریض جاں بحق، مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم
کراچی: جناح ہسپتال میں مزید 3 مریض جاں بحق، مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم
کراچی(آئی این پی+ اے پی اے) کراچی کے جناح ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث مناسب طبی سہولیات نہ ملنے سے 3 مریض جاںبحق ہو گئے۔ دریں اثناءحکومت اور ڈاکٹروں کے مذاکرات کے بعد ہسپتال کی ڈائریکٹر تسنیم احسن اور ڈپٹی ڈائریکٹر سیمی جمالی کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ وزیراعلیٰ ہاﺅس میں جناح ہسپتال کی انتظامیہ، سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر سریش کمار اور ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماﺅں کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ ہاشم رضا زیدی کو ایڈمنسٹریٹر جناح ہسپتال مقرر کیا گیا۔ مطالبات کی منظوری کے بعد ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم کر دی گئی، کل سے تمام وارڈز میں کام شروع کر دیا جائے گا۔
ڈاکٹر ہڑتال/ جاں بحق