• news

سعودی عرب : ہیروئن سمگلنگ کے جرم میں پاکستانی شہری کا سر قلم کر دیا گیا

سعودی عرب : ہیروئن سمگلنگ کے جرم میں پاکستانی شہری کا سر قلم کر دیا گیا

جدہ (اے ایف پی) سعودی عرب میں ہیروئن سمگلنگ کے جرم میں پاکستانی شہری کا سر قلم کر دیا گیا۔ جمعرات کو سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ملک کے مشرقی صوبے قطیف میں ایک پاکستانی شہری کا سر قلم کر دیا گیا۔ پاکستانی شہری واجد علی زرنو ش پر ہیروئن کی سمگلنگ کا الزام ثابت ہو گیا تھا۔ سعودی عرب میں اس سال سرقلم کئے جانے والے سزا یافتہ افراد کی سرکاری تعداد 50 ہو گئی۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق گزشتہ برس سعودی عرب میں 69 مجرموں کے سر قلم کئے گئے تھے۔
سرقلم

ای پیپر-دی نیشن