بار اور بنچ عدالتی نظام کے ناگزیر حصے ہیں: چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری
بار اور بنچ عدالتی نظام کے ناگزیر حصے ہیں: چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری
اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ بار اور بنچ عدالتی نظام کے ناگزیر حصے ہیں، وکلاءبرادری نے عدلیہ کی آزادی اور خودمختاری کیلئے قابل قدر کردار ادا کیا جو پاکستان کی تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔ وہ گذشتہ روز پشاور ہائیکورٹ بار کے 14رکنی وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ چیف جسٹس نے عوام کو سستے انصاف کی فراہمی کیلئے بار اور بنچ کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ۔اور کہا کہ باہمی تعاون سے سائلین کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔ چیف جسٹس نے وکلاءتحریک میں پشاور ہائیکورٹ بار کے کردار کو سراہا اور کہا کہ وکلاءتحریک پاکستان کی عدالتی تاریخ میں ایک انوکھی مثال ہے۔
چیف جسٹس