• news
  • image

خورشید شاہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر‘ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

خورشید شاہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر‘ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سید خورشید شاہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بن گئے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پی پی پی نے زیادہ نشستوں کی بناءپر اپوزیشن لیڈر کے تقرر کی درخواست دی تھی۔ پیپلزپارٹی کے قومی اسمبلی میں 43ارکان ہیں دوسری کسی اپوزیشن جماعت نے اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کیلئے سپیکر کو درخواست نہیں دی تھی۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے سپیکر کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے مفاہمت کی سیاست کے فروغ کے لئے وزیراعظم محمد نواز شریف کے حق میں ووٹ دیا لیکن ان کی جماعت کو حزب اختلاف کی نشستیں الاٹ کی جائیں، وہ قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے طور پر اپنی الگ حیثیت برقرار رکھیں گے۔
خورشید شاہ

epaper

ای پیپر-دی نیشن