آئی ایم ایف کا وفد بجٹ اہداف کا جائزہ لینے کےلئے 19 جون کو پاکستان پہنچے گا
اسلام آباد (این این آئی) عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد بجٹ اہداف کا جائزہ لینے اور قرضوں کے نئے پروگرام پر بات چیت کے لئے 19 جون کو پاکستان پہنچے گا۔ اپنے دورے میں وفد وفاقی بجٹ کے بعد پاکستانی معیشت کی بحالی سے متعلق امکانات اور توقعات کا جائزہ لیا جائے گا۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال جاری کھاتوں کے خسارے کا تخمینہ 2 ارب 90 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔ جس کے لئے عالمی مالیاتی فنڈ کو رضامند کر کے فوری طور پر بیل آوٹ مانگا جائے گا۔ وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1 ارب 90 کروڑ ڈالر رہے گا۔