21 ایڈیشنل سیشن جج تبدیل، طاہر نیازی لاہور، جاوید اقبال شیخوپورہ تعینات
لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے 21ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سید اویس اشرف گیلانی کو پسرور سے عارفوالا، محمد یاسین شاہین کو عارف والا سے پسرور، محمد اسلم گوندل کو راولپنڈی سے گوجرانوالہ، محمد وسیم اختر کو گوجرانوالہ سے راولپنڈی، محمد اقبال کو ملکوال سے ٹیکسلا، محمد سعید اعوان کو ٹیکسلا سے ملکوال، جاوید اقبال شیخ کو لاہور سے شیخوپورہ، محمد طاہر خاں نیازی کو بھلوال سے لاہور، محمد ندیم شوکت کو لاہور سے لیہ، شبیر حسین اعوان کو لیہ سے بھلوال، محمد علی کو کبیروالا سے فیروزوالا، نصر علی نسیم کو فیروزوالا سے کبیروالا، صفدر علی کو سیالکوٹ سے کلورکوٹ، محمد سرفراز اختر کو احمد پور سیال سے سیالکوٹ، محمد ریاض کو کلورکوٹ سے احمد پور سیال، عبر گل خاں کو فیروزوالا سے سرگودھا، رانا آفتاب احمد خاں کو سرگودھا سے فیروزوالا، رفاقت علی گوندل کو لاہور سے پپلاں، اسرار زادہ کو لاہور سے میانوالی، طارق محمود باجوہ کو حاصل پور سے مظفر گڑھ اور شوکت محمود کو مظفر گڑھ سے حاصل پور تبدیل کیا گیا ہے۔