شہباز شریف کا تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے نیا پولیس آرڈر لانے کا فیصلہ
لاہور (احسان شوکت سے) وزےر اعلیٰ پنجاب شہباز شرےف نے تھانہ کلچر کی تبدےلی کے لئے محکمہ پولےس کی تنظےم نوکا فےصلہ کر لےا۔ پولےس قوانےن مےں تبدےلی اور نئی اصلاحات لا کر پروےز مشرف کے نافذ کردہ پولیس آرڈر 2002ءکی جگہ نےا پولیس آرڈر لاےا جائے گا۔ شہباز شرےف نے منتخب ہونے کے بعد پہلے خطاب مےں تھانہ کلچر کی تبدےلی کا عندےہ دےا۔ نئے پولیس سسٹم کے مطابق سب سے اہم تھانوں مےں پولےس کے آ پرےشن اور انوےسٹی گےشن شعبوں کو دوبارہ اکٹھا کرنا، مقدمات کے تفتےش اےس اےچ او کے ہی ماتحت اور تھانوں مےں انچارج انوےسٹی گےشن کا عہدہ ختم کرنا ہے۔ شعبہ تفتےش کوآپرےشن کے ساتھ ضم ہوجانے کے بعد ضلع کی سطح پر ڈی پی او جبکہ تھانے مےں اےس اےچ او ہی مقدمات کے اندراج اور ان کی تفتےش کا ذمہ دار ہوگا، صرف سنگےن جرائم اور دہشت گردی کی بڑی وارداتوں کی تفتےش کے لئے سپےشل انوےسٹی گےشن سےل کا قےام بھی عمل مےں لاےا جائے گا۔ کسی مقدمہ کی پہلی تفتےش کی تبدےلی کا اختےار ڈی پی او دوسری کا اختےار آر پی او اور تےسری کا اختےار آئی جی کے پاس ہو گا۔ سی پی اوز، ڈی پی اوز اور اےس ڈی پی اوز کی جگہ پولےس کے سابقہ عہدوں اےڈےشنل آئی جی، ڈی آئی جی، اےس اےس پی ، اےس پی اور ڈی اےس پی کے ناموں کو بحال کےا جائے گا۔ ڈی پی اوز کو کرپٹ اہلکاروں کی گرفتاری کا اختیار بھی دےا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایف آئی آر ‘ ایس ایچ اوز کا عرصہ تعیناتی‘ نےشنل پولےس مےنجمنٹ فورم کو مﺅثر بنانے، ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن ‘ سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی ‘ پولیس پبلک کمیٹیاں‘ پولیس اہلکاروں کی ترقی کے لئے کیریئر پلاننگ، وارڈنز کے سروس سٹرکچر اور دےگر امور مےں بہتری کے لئے بھی اقدامات کئے جائےں گے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ 2013-14ءمےںپولےس بجٹ مےں اضافہ کےا جائے گا جبکہ پولےس نوکرےوں مےں خواتےن کا 15 فےصد کوٹہ مختص کرنے کے علاوہ جونیئر کمانڈ کورس اور اےڈوانس کورس کے لئے نامزد ہونے والے افسروں کو رپورٹ نہ کرنے کی صورت مےں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔