وفاقی کابینہ میں ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے کسی ضلع کو نمائندگی نہیں ملی
ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ) وفاقی کابینہ میں ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے چاروں اضلاع کو کوئی نمائندگی نہیں مل سکی۔ عام انتخابات 2013ءمیں ڈیرہ ڈویژن میں قومی اسمبلی کی 12 نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر 8 جبکہ آزاد حیثیت میں منتخب ہونیوالے 2 ارکان پارلیمنٹ نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ اس طرح ڈویژن کے 10 مسلم لیگی ارکان میں سے کسی ایک کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا۔ وفاقی کابینہ میں نمائندگی نہ ملنے پر ڈویژن بھر کے عوام نے سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے پنجاب کے اس دورافتادہ اور پسماندہ ڈویژن کے مسائل کا حل وفاقی کابینہ میں شمولیت کے ساتھ ہی ممکن ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ وفاقی کابینہ میں سرگودھا ڈویژن بھی نمائندگی سے محروم رہا۔