• news

اسلام آباد ہائیکورٹ: پاسپورٹ لیمنیشن کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاسپورٹ لیمی نیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے چیمبر میں ہوئی۔ پاسپورٹ لیمی نیشن کا کنٹریکٹ کرنے والی کمپنی کے نمائندے نے سکیورٹی امور پر بریفنگ دی۔ درخواست گزار کمپنی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے چیمبر میں سماعت پر اعتراض کیا۔ سلمان اکرم نے کہا کہ سماعت چیمبر کے بجائے اوپن کورٹ میں ہونی چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن