• news

وزیر اعظم ہاوس میں بڑی تعداد میں قائم مختلف محکموں کے ونگز تحلیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ثناءنیوز) وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم ہا¶س میں بڑی تعداد میں قائم ان تمام محکموں کے ونگز کو تحلیل کرکے ان میں کام کرنے والے لوگوں کو متعلقہ وزارتوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو گزشتہ دور حکومت میں وزیراعظم کےلئے بنائے گئے تھے۔ صرف اہم اہلکار وزیراعظم کو براہ راست رپورٹ کریں گے اور باقی سٹاف ان کے محکموں میں واپس بھیج دیا جائے گا۔ ایک سرکاری اہلکار کے مطابق پبلک افیئر ڈویژن، شعبہ شکایات، اکنامک افیئر ونگ، خارجہ افیئر ونگ اور ان جیسے بہت سے دوسرے شعبے جن کی سربراہی ایسے سول ملازمین کررہے تھے جنہیں وزیراعظم سیکرٹریٹ کے لیے اضافی تنخوا کے پیکیج کے ساتھ تعینات کیا گیا تھا، اب ختم کر دیئے جائیں گے۔مذکورہ اہلکار نے بتایا وزیراعظم سیکرٹریٹ میں کرنے والا سول ملازم دیگر سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ہم منصبوں سے دگنی تنخواہ حاصل کرتا ہے اور وزیراعظم نواز شریف کے اس نئے اقدام سے اخراجات میں کمی کرنے میں مدد ملے گی۔نواز شریف مختلف محکموں سے اپنے ذاتی سٹاف کے لئے نئی ٹیم تیار کررہے ہیں۔ مثلا ناصر محمود کھوسہ ان کے پرنسپل سیکرٹری کے بجائے سیکریٹری برائے وزیراعظم ہوں گے۔ اہم عہدوں پر تعینات کئے جانے والے دیگر نئے عہدے داروں میں ملٹری سیکرٹری کے عہدے کے لیے بریگیڈیئر محمود اکمل، محی الدین وانی پریس سیکریٹری، پولیس سروس کے ڈاکٹر ذیشان چیف سکیورٹی آفیسر اور مجاہد شیردل وزیراعظم کے پرسنل سٹاف آفیسر ہوں گے۔ اطلاعات کے مطابق نئے وزیراعظم پنجاب ہا¶س میں قیام کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب نواز شریف نے وزارتوں اور خودمختار اداروں کو تنبہی اشتہارات جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن