جعلی ڈگری کیس: تحریک انصاف کے ایم این اے غلام سرور کی عبوری ضمانت میں 14جون تک توسیع
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے جعلی ڈگری کیس میں سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے ایم این اے غلام سرور کی عبوری ضمانت میں 14 جون تک توسیع کر د ی ہے۔ تفتیشی افسر نے تفتیش مکمل کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی۔ جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ غلام سرورکے خلاف جعلی ڈگری کے الزام میں ٹیکنیکل بورڈ نے مقدمہ درج کروایا تھا۔