• news

بھارت سے سستی بجلی خرید کر تباہی کے منصوبے بھی بھگتنا پڑیں گے: حافظ سعید

لاہور )خصوصی نامہ نگار) امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ نومنتخب حکمران سابقہ حکمرانوں کی طرف سے کی جانے والی غلطیاں نہ دہرائیں،کشکول توڑ ڈالیں‘ امریکہ اور یورپ سے ا±میدیں وابستہ رکھنے کی بجائے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کی کوشش کریں، کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے ملک میں اللہ کی شریعت نافذ کرنے کا اعلان کریں، پوری پاکستانی قوم آپ کے ساتھ اور ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہو گی، انڈیا سے سستی بجلی خرید کر پاکستان کی تباہی کے منصوبے بھی بھگتنا پڑیں گے، غیور پاکستانی قوم کو حکمرانوں کا اللہ کے دشمنوں کے سامنے ہاتھ پھیلانا کسی صورت گوارا نہیں ہے۔ میانمار میں نہتے مسلمانوں کے قتل عام پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ وہ گزشتہ روز جامع مسجد القادسیہ میں نماز جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ہزاروں مردو خواتین نے ان کی امامت میں نماز جمعہ اد ا کی۔ حافظ محمد سعید نے قرآن پاک کی متعدد آیات کے حوالے دیتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ جب کسی کو دنیا میں اقتدار عطا کرتے ہیں تو قرآن و سنت کی روشنی میں ان کا فرض ہے کہ وہ مسلم ملک یا خطہ میں نماز اور زکوٰة کا نظام قائم کریں، سود ختم کریں اور دیگر اسلامی احکامات نافذ کریں، اقتدار کا ملنا اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت بڑی آزمائش اور امتحان ہے۔ جب حکمرانوں کا ایمان اور عقیدہ یہ ہو گا کہ یہ سب کچھ انہیں اللہ تعالیٰ نے عطا کیا ہے اور آخرت کے دن ہمیں اس کا حساب دینا پڑے گا تو پھر ان کی ترجیحات میں اولین حیثیت اللہ تعالیٰ کے احکامات کو پورا کرنا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ بجلی کا بحران، کرپشن کے خاتمہ اورانصا ف کے حصول جیسے مسائل کو حل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ پاکستان کو اللہ نے وسائل کی دولت سے مالا مال کر رکھا ہے، ہمارے پاس کسی چیز کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ اسلام دشمن قوتوں کی غلامی میں مبتلا چند سرمایہ داروں نے ملک کی معیشت کو تباہی کے راستے پر ڈال رکھا ہے، سودی قرضو ں پر بجٹ بنائے جاتے ہیں اور پھر سود کی ادائیگی کیلئے مزید قرضے لئے جاتے ہیں جس سے ملک مسائل کی دلدل میں دھنستا جارہا ہے، نومنتخب حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ سود کے مکمل خاتمہ کا اعلان کریں۔ انہوںنے کہاکہ لاکھوں مسلمانوں کے قاتل بھارت سے دوستی اور بجلی خریدنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ آپ اگر بھارت سے بجلی خریدیں گے تو پھر انڈیا کو پاکستان سے دوستی اور تجارت کی آڑ میں یہاں تخریب کاری اور دہشت گردی کے اور زیادہ مواقع ملیں گے، غیور پاکستانی قوم ہر قسم کی قربانی دے سکتی ہے لیکن ازلی دشمن بھارت سے دوستی و تجارت اور اپنے ہی دریاﺅں سے پیداکردہ بجلی خریدنے کے فیصلے کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن