غالب مارکیٹ میں گٹر کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے مزدور جاں بحق
لاہور (نامہ نگار) غالب مارکیٹ کے علاقہ گلبرگ میں گٹر کی صفائی کرتے ہوئے زہریلی گیس سے دم گھنٹے کے باعث ایک مزدور ہلاک جبکہ دوسرے کی حالت غےر ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ کچی آباد ایف سی کالج کاکے رہائشی اصغر مسیح کا 29سالہ بیٹا ارشد مسیح نشتر کالونی کے رہائشی شفیق کے ہمراہ غالب مارکیٹ کے علاقہ میں ایک گٹر مےں گھس کر صفائی کر رہا تھا اس دوران زہریلی گیس کے باعث ارشد مسیح درم گھٹنے پر بیہوش ہو کر گر گیا جبکہ شفےق حالت غیر ہونے کے باوجود اپنی مدد آپ کے تحت مین ہول سے باہر نکل آیا اور اس کی چیخ و پکار پر لوگ اکھٹے ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئےں۔ انہوں نے ارشد مسیح کو مین ہول سے نکال کر ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے ارشد کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس نے لاش قبضے میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی۔ متوفی ارشد مسیح دو بچوں کا باپ تھا۔ لاش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔ متوفی کے بچے اور بیوی نعش سے لپٹ کر روتے رہے۔