مقبوضہ کشمیر:2 مجاہدین کی شہادت کے خلاف ہڑتال ‘ مظاہرے‘ علی گیلانی ‘ شبیر شاہ نظربند
سرینگر (کے پی آئی+ اے پی پی) دو مجاہدین کی شہادت کے خلاف پلوامہ میں ہڑتال کی گئی۔ بھارتی فوج کا محاصرہ ختم ہونے کے بعد مذکورہ گاﺅں میں لوگ مشتعل ہوئے اور انہوں نے فوج کی جانب سے نصب کئے گئے ایک جنریٹر کو نذر آتش کیا جبکہ پلوامہ ضلع میں مکمل ہڑتال کے دوران پر تشدد مظاہر ے ہوئے جس کے دوران پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی اور پتھراﺅ کے نتیجے میں ایک پولیس گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں سات اہلکار زخمی ہوئے۔ پلوامہ میں مکمل ہڑتال دوران تمام کاروباری و تجارتی سرگرمیاں بند ہوئیں اور ٹریفک بھی معطل رہی۔ سکول اور کالج طلبہ سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے پتھراﺅ شروع کیا۔ پولیس نے حرکت میں آکر لاٹھی چارج کرکے طلبا کو بھگانے کی کوشش کی۔ اس کے نتیجے میں پورے قصبے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوا اور اس دوران جب شدید پتھراﺅ ہو رہا تھا تو پولیس کی ایک گاڑی پر ڈرائیور قابو نہ رکھ سکا اور وہ الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں ساتھ اہلکار زخمی ہو گئے۔ علاقے میں بعد میں فورسز کی بھاری تعداد تعینات کی گئی۔ ضلع کے دیگر علاقوں میں بھی ہڑتال کا جزوی اثر رہا۔ دریں اثناءمقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی اورکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان کو گھروں میں نظربند کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی طویل عرصے سے سرینگر میں گھر میں نظربند ہےں۔ حریت رہنماﺅں شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان کو جمعرات کو گھروں میں نظربند کیا گیا کیونکہ انہوں نے ضلع پلوامہ میں حال ہی میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے دو کشمیری نوجوانوں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیلئے جانا تھا۔ ادھر بھارتی پولیس نے معروف عالم دین اور امت اسلامی کے رہنما قاضی یاسر کو گرفتار کر لیا ہے۔ دریں اثناءضلع راجوری میں ایک بھارتی فوجی کے غیر انسانی تشدد کا نشانہ بننے والا 19 سالہ نوجوان راکیش کمار ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔ امیر یوسف میر کی پراسرار موت پر اوڑی کے علاقے بونیار میںمکمل ہڑتال کی گئی اور خواتین سمیت لوگوں نے امیر کی پراسرار موقت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے سرینگر بارہمولہ ہائی وے کئی گھنٹے تک بند رکھی وہ واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے تھے۔ دوسری جانب کل جماعتی حرےت کانفرنس گ کے چےئرمےن سید علی گیلانی نے کہا کہ کشمےری عوام اس بار بھی انتخابات کا بائےکاٹ کرکے بھارتی انتخابی ڈرامے کے ذرےعے دنےا کو گمراہ کرنے کا راستہ بند کر دےں گے۔ ٹیلیفون پر خطاب کرتے ہوئے علی گےلانی نے بابا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ گیلانی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ تحریک حریت کی صفوں کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں اور اسلامی کردار کا قرآن وسنت کے اصولوں کے تحت مظاہرہ کرکے ا للہ تبارک وتعالی کی مدد کا اپنے آپ کو مستحق بنائیں۔ اللہ کی نصرت سے ہم کامیابی کی منزل سے ہمکنار ہوں گے۔ حرےت رہنما فرےڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کے حکمرانوں نے ہمیشہ کشمیر یوں کی تحریک آ زادی کو دبا نے اور کشمیر ی قوم کو غلام بنائے رکھنے کی کوششیں کی ہیں اور وہ آج بھی یہی چاہتے ہیں کہ کشمیر ی قوم بھارت کے آئین کو تسلیم کرکے حق خودارادیت کا مطا لبہ تر ک کرے۔ ٹیلفونک خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم ان نوجوانوںکے وارث ہیں ہم ان کے پا ک خون کو ضائع جا نے نہیں دینگے انہوں نے اپنی زندگیاں حصول حق خودارادیت کیلئے قربان کی ہیں۔شاہ نے کہا اگر چہ کشمیر ی قوم 1947سے ہی کشمیر پر بھارت کی جبری حکمرانی کے خلاف جد وجہد کر رہی ہے لیکن گذشتہ دو دہا ئیوں کے دوران کشمیر ی نو جوانوں نے اپنی قیمتی زندگیاں قربان کر کے کشمیر یوں کی تحریک آ زادی کو عالمی سطح پر اجاگر کر دیا۔