• news

سپریم کورٹ نے قائم مقام چیئرمین سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمشن کو بحال کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمشن کے قائم مقام چیئرمین طاہر محمود کے خلاف سندھ ہائیکورٹ کا 31مئی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے چیئرمین کو بحال کرتے ہوئے کام کرنے کی اجازت دے دی جبکہ درخواست گزار کو غلط بیانی پر تحریری معافی نامہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس جواد نے ریمارکس دئیے کہ عدالتی طریقہ کار عوام کی سہولت کے لئے ہے اس سے کسی کو غلط فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ درخواست گزار نے اسلام آباد کا رہائشی ہونے کے باوجود کس طرح اپنی رہائش سندھ میں ہونے سے متعلق جھوٹا بیان حلفی عدالت میں جمع کروایا؟ تین رکنی بنچ نے سکیورٹی ایکسچینج کمشن کے قائم مقام چیئرمین طاہر محمود کی سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے وکیل کے کہنے پر سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

ای پیپر-دی نیشن