دنیا بھر میں 31 لاکھ بچے ناقص غذا کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں
دنیا بھر میں 31 لاکھ بچے ناقص غذا کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں
اسلام آباد (اے پی پی) دنیا بھرمیں پانچ سال سے کم عمربچوں کی 45فیصد تعداد ناقص غذائیت کی وجہ سے ہلاک ہوجاتی ہے جس سے ہر سال دنیا بھرمیں بچوں کی 31 لاکھ اموات واقع ہوتی ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ناقص غذا اور کم خوراک کی وجہ سے دنیا میں سالانہ 3.5 ٹریلین ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے جبکہ صحت کی ناقص سہولیات کے باعث سالانہ فی کس500 ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔ جان ہوپکنز بلومبرگ سکول آف پبلک ہیلتھ، بالٹی مور، امریکہ کے محققین کی ٹیم کے سربراہ پروفیسر رابرٹ بلیک نے کہا ہے کہ غذائیت کو عالمی سطح پر اولین ترجیح دینے کی ضرورت ہے،سال 2008ءسے کم اور درمیانی فی کس آمدنی والے ممالک میں غذائیت کے مسائل کی وجہ سے بچوں کی شرح اموات بڑھ رہی ہیں۔
ناقص غذا