• news

ڈینگی اور پولیو مہم میں مسلم لیگ ن کے کارکن محکمہ صحت کے ساتھ ملکر کام کرینگے

ڈینگی اور پولیو مہم میں مسلم لیگ ن کے کارکن محکمہ صحت کے ساتھ ملکر کام کرینگے

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن یو سی 9 کے رہنما¶ں سید محمود الحسن شاہ، میاں شہباز احمد، امتیاز احمد، اللہ دتہ، ملک علی حسن، یٰسین بلوچ، ملک لیاقت، یونس خان، آصف، فرقان نثار، محمد یامین و دیگر نے ڈی ڈی او ہیلتھ راوی ٹا¶ن ڈاکٹر شہباز سے ملاقات کی اور علاقہ میں ڈینگی اور پولیو مہم میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے تعاون کی پیشکش کی۔ ڈاکٹر شہباز نے کہا کہ ہم ملکر کام کرینگے۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی نشاندھی پر جعلی اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن