• news

ٹی ایم اے گجرات سے گزارش

مکرمی ! جناح سٹریٹ نزد مسجد اہلحدیث میں جو کہ اب بازار بن چکا ہے میں تجاوزات کی بھرمار ہے۔ اس پر مستزاد ریڑھی بانوں کی اجارہ داری نے نہلے پر دہلے کا کام کیا ہے۔ یہ تمام ریڑھی بان اس جگہ علی الصبح موبائل پر گانے اور قوالیاں لگا کر ریڑھیاں تیار کرتے ہیں اور اونچی آواز میں فحش گوئی کرتے اور اکثر اوقات لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں اور سارا دن سامان بیچنے کے لئے اونچی اونچی آوازیں لگاتے ہیں جس سے اہل علاقہ اور خاص طور پر ہمارے گھر کا سکون غارت ہو گیا ہے۔ محلہ کٹڑہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ بن جانے کے بعد بھی یہ لوگ اس جگہ ریڑھیاں جوڑ کر سارا دن کھڑے رہتے ہیں جس سے عام راہگیروں کو بالعموم اور پانی لینے کے لئے آنے والوں کو بالخصوص شدید رکاوٹ اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میری ٹی ایم اے گجرات سے گزارش ہے کہ ان ریڑھی بانوں کو فی الفور اس علاقہ سے بے دخل کیا جائے اور کوئی دوسری جگہ مہیا کی جائے۔ (محمد فہیم بٹ ۔ جناح سٹریٹ محلہ کٹڑہ نزد مسجد اہلحدیث، گجرات) 

ای پیپر-دی نیشن