پشاور : دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ‘ 15 ہزار کلوگرام بارودی مواد برآمد 2 ملزم گرفتار
پشاور(آئی این پی )پشاور میں پولیس نے دو گاڑیوں سے پندرہ ہزار کلو گرام بارودی مواد برآمد کر کے دو ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا۔ہفتہ کوچمکنی پولیس نے دو پک اپ گاڑیوں سے مجموعی طور پر پندرہ ہزار کلو گرام بارودی مواد برآمد کر کے دونوں ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا۔تفتیش پر دونوں ملزموں نے بتایا کہ پہاڑی پورہ کے علاقے میں ایک مکان سے یہ بارودی مواد اٹھایا تھا۔ پولیس نے مکان پر چھاپہ مار کر مزید بارود برآمد کر لیا جبکہ وہاں سے دو افراد فرار ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق 50 بوریوں میں15ہزارکلوگرام بارودہے، مزید دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔