• news

330 ڈرون حملوں میں خواتین، بچوں سمیت 2200 پاکستانی جاں بحق ہوئے

اسلام آباد (اے پی اے) پاکستان میں ڈرون حملوں کا آغاز دو ہزار چار میں ہوا، سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک بائیس سو سے زائد افرادامریکی ڈرون حملوں میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔دفتر خارجہ کے اعداد وشمار کے مطابق دو ہزار چار سے لیکر اب تک پاکستان میں330 ڈرون حملوں میں 2200سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ غیر سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 366 ڈرون حملوں میں 2537افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ غیر سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ان حملوں میں 411عام شہری جبکہ 168کم سن بچے بھی موت کی وادی میں چلے گئے۔ ڈرون حملوں میں 1174افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پاکستان میں ڈرون حملوں کا آغاز دو ہزار چار میں ہوا اور اس سال صرف ایک ڈرون حملہ ہوا جس میں آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ دو ہزار پانچ میں تین ڈرون حملوں میں تیرہ افراد، دو ہزار سات میں چار ڈرون حملوں میں 48 دو ہزار آٹھ میں ڈرون حملوں میں اضافہ ہو گیا اور 36حملوں میں 219افراد جاں بحق ہوئے۔ دو ہزار نو میں 54ڈرون حملوں میں 350 جبکہ دو ہزار 2010 میں سب سے زیادہ 122ڈرون حملوں میں 608افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ دو ہزار گیارہ میں 72حملوں میں 366جبکہ دو ہزار بارہ میں 48حملوں میں 222جبکہ اپریل دو ہزار تیرہ تک بارہ ڈرون حملوں میں 62 افراد جاں بحق ہو گئے۔ بش انتظامیہ کے دور میں پاکستان میں 52جبکہ اوبامہ انتظامیہ کے دور میں 314ڈرون حملے کیے گئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن