• news

پاکستان اور امریکی حکام کو طالبان سے بات کرنی چاہئے: سمیع الحق

پاکستان اور امریکی حکام کو طالبان سے بات کرنی چاہئے: سمیع الحق

 اسلام آباد (این این آئی)دفاع پاکستا ن کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے معاملے میں حامد کرزئی بے بس ہیں ¾ پاکستان اور امریکی حکام کو طالبان سے بات کرنی چاہیے ¾ ڈرون حملے میں طالبان کے اہم لیڈر ولی الرحمن کی ہلاکت سے طالبان کے اعتماد میں کمی ہوئی ہے ۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں مولانا سمیع الحق نے کہاکہ افغان صدر حامد کرزئی اس معاملے میں بے بس ہیں اور وہ اس پوزیشن میں نہیں کہ اس مسئلہ کو حل کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں صرف پاکستان اور امریکی حکام کو بات کرنی چاہیے اور وہ طالبان سے مذاکرات کے خواہش مند بھی ہیں۔مولانا سمع الحق نے کہا کہ ڈرون حملے میں طالبان کے اہم لیڈر ولی الرحمان کی ہلاکت سے طالبان کے اعتماد میں کمی ہوئی ہے۔
سمیع الحق

ای پیپر-دی نیشن