• news

سات فوجیوں کی ہلاکت،جارجیا کے وزیر دفاع کا دورہ افغانستان

سات فوجیوں کی ہلاکت،جارجیا کے وزیر دفاع کا دورہ افغانستان

کابل (آن لائن )جارجیا کے وزیر دفاع نے افغانستان میں مہلک خودکش حملے میں اپنے ملک کے سات فوجیوں کی ہلاکت کے ایک روز بعد افغانستان کا دورہ کیا۔وزیر دفاع اراکیلی الاثانیہ اپنے ملک کے فوجیوں کی ہلاکت کے بعد برسلز کا دورہ مختصر کر کے اپنے افغان ہم منصب بسم اللہ خان محمدی سے اس حملے کے بارے میں بات چیت کے لیے کابل پہنچے۔افغان وزیر نے دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی افواج میں شامل جارجیا کے فوجیوں کی قربانیوں کو سراہا۔طالبان نے جمعرات کو صوبہ ہلمند میں ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
جارجیا وزیر دفاع

ای پیپر-دی نیشن