• news
  • image

صدر زرداری کے دور صدارت میں صرف ایک فوجی اہلکار کو پھانسی لگی سربجیت بھی پھانسی سے بچا رہا، کیا وڈیرے کے بیٹے کو پھانسی کی سزا مل سکے گی؟

صدر زرداری کے دور صدارت میں صرف ایک فوجی اہلکار کو پھانسی لگی سربجیت بھی پھانسی سے بچا رہا، کیا وڈیرے کے بیٹے کو پھانسی کی سزا مل سکے گی؟

کراچی (سالک مجید) صدر آصف علی زرداری کے پونے پانچ سالہ دور صدارت میں بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ سمیت سزائے موت کے منتظر قیدیوں کی بڑی تعداد میں سے سوائے ایک فوجی کے اور کسی کو پھانسی نہیں لگی۔ قانونی حلقوں میں سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ صدر زرداری کی موجودگی میں کیا ان کے قریبی دوست اور ایک طاقتور وڈیرے کے بیٹے شاہ رخ جتوئی کو پھانسی لگ سکے گی۔ سوشل میڈیا پر بھی شاہ رخ جتوئی کی سزائے موت کا فیصلہ سننے کے بعد وکٹری کا نشان بنانے کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں اور یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا قتل کے مقدمے میں قید قیدیوں کا لباس اور حلیہ ایسا ہی ہوتا ہے جیسا شاہ رخ جتوئی اور اس کے ساتھیوں کا عدالی فیصلے کے وقت تھا۔
پھانسی سزا

epaper

ای پیپر-دی نیشن