• news

سابق وزیر لیاقت بھٹی کی ڈگری سے متعلق چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

سابق وزیر لیاقت بھٹی کی ڈگری سے متعلق چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

جلالپور بھٹیاں (نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر لیاقت بھٹی کی جعلی ڈگری سے متعلق شہری کی درخواست پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس افتخار احمد چودھری نے سوموٹو ایکشن لے لیا۔ نواحی قصبہ رسولپور تارڑ کے رہائشی حق نواز ورک نے چیف جسٹس افتخار احمد چودھری کو لیاقت بھٹی کی جعلی ڈگری بارے ایک درخواست بذریعہ ڈاک روانہ کی تھی کہ سابق وفاقی وزیر کی ڈگری جعلی ہے۔ چیف جسٹس نے اس واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے 12جون کو لیاقت بھٹی کو ریکارڈ سمیت اور ایچ ای سی بورڈ کے ذمہ داران افسران کو طلب کر لیا ہے۔
ازخود نوٹس

ای پیپر-دی نیشن