امریکہ نے تین ماہ قبل پاکستان سے ساڑھے 13 ارب خفیہ معلومات چرائیں : برطانوی اخبار
امریکہ نے تین ماہ قبل پاکستان سے ساڑھے 13 ارب خفیہ معلومات چرائیں : برطانوی اخبار
لندن (نوائے وقت نیوز) برطانوی اخبار گارڈین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی نے مارچ 2013ءمیں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ ریکارڈ کی 97ارب انٹیلی جنس معلومات حاصل کیں۔ سب سے زیادہ ریکارڈ ایران سے 14ارب اور پاکستان سے ساڑھے 13ارب خفیہ معلومات حاصل کی گئیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق امریکی ایجنسی نے دنیا بھر میں ٹیلی فون اور انٹر نیٹ کی نگرانی کا جدید نظام قائم کر رکھا ہے۔ جس کے ذریعے انٹیلی جنس معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔ گارڈین نے امریکی سکیورٹی ایجنسی کی انتہائی خفیہ دستاویز حاصل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے ٹیلی فون اور انٹرنیٹ ورک سے 3ارب انٹیلی جنس معلومات حاصل کی گئیں۔ تازہ دستاویزات سے امریکی ایجنسی کے اس دعوے کی تردید ہوتی ہے کہ انٹیلی جنس معلومات کا ریکارڈ نہیں رکھا جاتا۔ دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ خفیہ معلومات افشا کرنیوالے کا پتا لگایا جائے گا اور اسے امریکی قانون کے مطابق سزا دی جائیگی۔ تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔ دریں اثناءامریکی سی آئی اے کی جاسوسی کا راز فاش کرنے والے اہلکار کا پتہ چل گیا۔ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے کے راز سابق ٹیکنیکل ورکر نے افشا کئے۔
برطانوی اخبار