• news
  • image

وادی تیراہ ‘ میرانشاہ‘ بنوں‘ 3 بم حملے‘ آپریشن‘ 35 شدت پسند‘ 4 اہلکار جاں بحق‘ شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ

وادی تیراہ ‘ میرانشاہ‘ بنوں‘ 3 بم حملے‘ آپریشن‘ 35 شدت پسند‘ 4 اہلکار جاں بحق‘ شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ

میرانشاہ+ بنوں+ وادی تیراہ (ثنا نیوز+ نوائے وقت نیوز) وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 35 شدت پسند جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار بھی مارا گیا۔ میرانشاہ اور بنوں میں فوجی قافلوں پر بم حملوں میں تین اہلکار جاں بحق، 6 زخمی ہو گئے۔ شمالی وزیرستان میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا۔ گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس سے 35 شدت پسند جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے حیدر کانڈو چوٹی کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ فوجی آپریشن کے باعث علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ دوسری جانب شمالی وزیر ستان اور بنوں میں سیکورٹی فورسز پر پے در پے تین بم حملے کئے گئے جن میں تین سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ رزمک سے بنوں جانے والے سکےورٹی فورسز کے قافلہ پر ایشا کے قریب ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا۔ حملے میں تین اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ میرانشاہ میں عیدک کے قریب سیکورٹی قافلے پر بھی ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعہ حملہ کیا گیا جس میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ بنوں کے علاقہ ایف آربکا خیل میں بھی بنوں میرانشاہ روڈ پر نصب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ اور دو اہلکار زخمی ہو گئے شمالی وزیرستان کے تمام علاقوں اور بنوں میرانشاہ روڈ پر اتوار کی صبح ساڑھے چار بجے سے غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ سکےورٹی فورسز نے علاقہ میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ابھی تک کسی نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
بم حملے

epaper

ای پیپر-دی نیشن