• news

توقع ہے نوازشریف اہداف کے حصول کیلئے موثر اقدامات کرینگے: بانکی مون

توقع ہے نوازشریف اہداف کے حصول کیلئے موثر اقدامات کرینگے: بانکی مون

نیویارک (اے پی اے+آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ امید ہے نواز شریف اہداف کے حصول کےلئے موثر اقدامات کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کے نام مبارک باد کے خط میں انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ نواز شریف پاکستان اور اقوام متحدہ کی موجودہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنائیں گے، نواز شریف خواتین کو بااختیار بنانے ،انسانی حقوق کے فروغ ، صدی کے اہداف کے حصول کے لیے موثر اقدامات کریں گے، انکے دور میں جمہوریت کو فروغ ملے گا انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار ایک سول حکومت سے دوسری سول حکومت کو اقتدار منتقلی کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستانی عوام نے ووٹ ڈال کر اس عزم کی تجدید کی کہ پاکستان اپنے آئین کا احترام کرتا ہے، اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے،امن اور خوشحالی کے لیے تعاون جاری رہے گا، افغانستان میں استحکام اور مفاہمت کے لیے نواز شریف کی حمایت قابل تعریف ہے۔
بانکی مون

ای پیپر-دی نیشن